سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطری شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لئے دی گئی مہلت پوری ہو گئی

منگل 20 جون 2017 11:25

سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطری شہریوں کو ملک چھوڑنے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر کے شہریوں کو ان کے ممالک کو چھوڑنے کے لئے دی گئی مہلت پوری ہو گئی ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے 5 جون کو قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس لوٹنے اور ا ن تین ممالک میں مقیم قطری شہریوں کے ان ممالک کو ترک کرنے کے لئے مذکورہ تین ممالک کی طرف سے دی گئی 14 روزہ مہلت مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے ختم ہو گئی ہے۔

ان تین ممالک کے قطر میں مقیم شہریوں اور ان ممالک میں مقیم قطری شہریوں کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہے۔ دوسری جانب قطر کی انسانی حقوق کی قومی کمیٹی کی اس سے قبل شائع کردہ رپورٹ کے مطابق قطر میں مذکورہ تین ممالک کے 11 ہزار 387 شہری موجود ہیں جبکہ ان ممالک میں قطری شہریوں کی تعداد ایک ہزار 927 ہے۔