تھائی لینڈ میں خلائی لفٹ کا عملی مظاہرہ

منگل 20 جون 2017 11:25

تھائی لینڈ میں خلائی لفٹ کا عملی مظاہرہ
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) تھائی لینڈ میں خلائی لفٹ کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔تھائی لینڈ کے ذرائع ابلاگ کے مطابق دارلحکومت بنکاک میں جاپانی یونیورسٹی کے طلباء کی ایک ٹیم نے خلائی لفٹوں کی ٹیکنالوجی کی تیاری سے متعلق ایک عملی مظاہرے میں حصّہ لیتے ہوئے خلائی لفٹ کا عملی مظاہرہ کیا ۔کاناگاوا یونیورسٹی کی ٹیم نے بنکاک میں ہونے والے اس ایونٹ میں اپنے روبوٹ کا عملی مظاہرہ کیا جو کے دوران روبوٹ 100 میٹر بلند عمارت کی چھت سے لٹکتی تار پر چڑھا اور اٴْترا ۔

(جاری ہے)

جنوب مشرقی ایشیاء میں ہونے والا یہ پہلا ایونٹ تھا جس میں تھائی کاروباری شخصیات اور یونیورسٹی عہدیداروں اور جاپان اسپیس ایلیویٹر ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاپان اسپیس ایلیویٹر ایسوسی ایشن کے صدر شٴْوایچی اونو نے کہا کہ خلائی لفٹیں 21 ویں صدی کے وسط میں ایک حقیقت ہو گی اور جاپان کو توقع ہے کہ تھائی لینڈ اٴْس کا ایک کارآمد معاون ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ خلائی لفٹیں تقریباً 36 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر ساکت مدار میں مصنوعی سیّاروں کے ساتھ تاروں سے منسلک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :