الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رکن اسمبلی کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 جون 2017 10:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2017ء) : الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رکن اسمبلی کو جعلی ڈگری ہونے پر نا اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 5 رُکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت میں ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔ شسوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دیا گیا ۔ کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا۔ شوکت بھٹی حلقہ پی پی 4 راولپنڈی 4 سےرکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔افتخارکیانی نےالیکشن کمیشن میں شوکت بھٹی کی نااہلی کی درخواست دائرکر رکھی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے ان کی نا اہلی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔