چیمپئنز ٹرافی کے بہترین گیند باز حسن علی اپنے گھر پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 20 جون 2017 10:02

چیمپئنز ٹرافی کے بہترین گیند باز حسن علی اپنے گھر پہنچ گئے
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون ۔2017ء)چیمپئنز ٹرافی میں مخالف ٹیم کی دھجیاں اُڑانے والے ٹورنامنٹ کے بہترین گیند باز حسن علی وطن واپس کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ لدھے والا وڑائچ پہنچنے پر عوام نے حسن علی کا شاندار استقبال کیا اور عوام کی بڑی تعداد پولیس کا گھیراوٴ توڑ کر سیلفیاں بنانے کیلئے آگے آتی رہی۔

(جاری ہے)

حسن نے گھر پہنچ کر اپنے اہلخانہ سے گلے ملے اور بھتیجے کو پیار کیا۔

حسن علی کے اعزاز میں گوجرانوالہ میں آج شاندار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حسن علی کو کرکٹ کھیلنے کیلئے ہمیشہ حوصلہ افزائی کرنے والے سب سے قریبی دوست عطاء الرحمن نے شاندار کارکردگی پر ان کیلئے نئی چمچماتی کار خریدی ہے جو آج ان کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر انہیں پیش کی جائے گی۔