عوامی نیشنل پارٹی کی سردار عطاء اللہ مینگل اور سردار اختر جان مینگل پر حملے کی مذمت

منگل 20 جون 2017 00:00

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے کی روایات و اقدار کے منافی عمل قرار دیا اس طرح کی گھنائونی حرکات کی نہ ماضی میں اور نہ اب اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بلوچ قومی تحریک کیساتھ ساتھ تمام محکوم قومیتوں کے لئے جدوجہد اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں حکومت اور متعلقہ ادارے اس ناقابل معافی جرم کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے ناروا علمیات کی کوئی جرأت نہ کر سکے بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنمائوں سے اظہار یکجہتی اور اس واقعے کی بھرپور مذمت اور اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا بھرپور مطالبہ کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :