پارکوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں، صدر سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن

پیر 19 جون 2017 23:31

سکھر۔19جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) سٹیزن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے صدر سید عمران علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ،ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ،مئیر سکھر ارسلان شیخ،کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کے پارکوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جائیں اور ان پارکوں کی تعمیر وبیوٹیشن کے لئے حکومت سندھ سے فنڈزلے کر ان کی حیثیت بحال کر کے عوام کو تفریح کی بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تنظیم کے دفتر میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر کے پارک عدم توجہگی کے باعث اجڑ رہے ہیں ۔