شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر سکھر

پیر 19 جون 2017 23:31

سکھر۔19جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلونے کہا کہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں ترقیا تی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا غیر معیاری کاموں میں ملوث ٹھیکداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،حافظ محبوب علی سہتو نے شہر کے مختلف علاقوں میں عجلت میں شروع کئے جانیوالے ترقیاتی کاموں اور التواء کا شکار کاموں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے شہریوں ، تاجربرادری کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو نے مزید کہا ہے جاری ترقیاتی کاموں کی خو د نگرانی کررہا ہوں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے تجازاوت کے خلاف مہم شروع کردی ہے برساتی نالوں ، نکاسی آب کی لائن پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جارہا ہے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے تاجر برادری اور شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے آپریشن کو بنا کسی دبائو کے بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا ۔