آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی ہارون میمن سے انجمن تاجران شکارپور روڈ کے تاجر وفد کی ملاقات

پیر 19 جون 2017 23:31

سکھر۔19جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن سے انجمن تاجران شکارپور روڈ کے صدر اور آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے رہنما حاجی انور وارثی کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر گلزار بھٹو ،حاجی صابر ،محمد طاہر خان، فیاض خان، مولانا عثمان فیضی، صابر کپتان ،بدر رفیق قریشی، خواجہ جلیل احمد ،عبدالمتین بندھانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حاجی ہارون میمن نے کہا کہ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی بازار میں تجاوزات یا کسی بھی حوالے سے کوئی مسئلہ ہوا تو تاجر برادری کو اعتماد لیکر کیا جائیگا ۔