اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر کیجانب سے تعلقہ کے مختلف مارکیٹس پر چھاپے ، پرائز کنٹرول ایکٹ کے تحت جرمانے عائد

پیر 19 جون 2017 23:31

سکھر۔19جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنر /اسپیشل جوڈیشل مئجسٹریٹ نیو سکھر تعلقہ محمد یوسف شیخ نے رمضان المبارک کے دوران رمضان آرڈیننس اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء پر سرکاری نرخنامہ پر عملد رآمد کرانے کے سلسلے میں گوشت، سبزیاں، فروٹس اور مختلف کھانے ، پینے کی اشیاء کی مارکیٹس اور دکانوں پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس موقع پر مختلف دکانداروں پر انڈر سیکشن 3/7پرائیز کنٹرول ایکٹ کے تحت 5ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا، جو کہ موقع پر ہی وصول کرکے سرکاری خرانے میں جمع کرائے گئے۔