تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، رانی پور کی بے بی فائزہ شیخ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 19 جون 2017 23:31

سکھر۔19جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے سالاناامتحانات 2017کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق بحریہ فائونڈیشن کالج رانی پور کی بے بی فائزہ شیخ نی772مارکس لیکر پہلی پوزیشن ، سکھر کی اینا گل قریشی نے دوسری جبکہ پنوعاقل کے زبیر احمد میر بحر اور رانی پور کی رقیہ سومرو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

کنٹرولر امتحانات سکھر تعلیمی بورڈ عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری کردہ نتائج مطابق میٹرک سائنس گروپ امتحان میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع کے 49052امیدواروں نے حصہ لیا ، جن میں سے 2011اے ون ،8909اے گریڈ ،11854نے بی گریڈ ،11038نے سی گریڈ ،3371نے ڈی گریڈ اور 29امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مجموعی طور پر 37211طلبہ اور طالبات پاس ہوئے ، جبکہ 11816امیدورار فیل ہوئے ،25امیدواروں کا نتائج روکا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق بحریہ فائونڈیشن کالج رانی پور کے طلبہ بے بی فائزہ شیخ نی772مارکس سے اے ون فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی ہے ، سٹی اسکول سکھر کی اینا گل قریشی نے 770مارکس سے اے ون سیکنڈ پوزیشن ، جبکہ تیسری پوزیشن مھران ماڈل اسکول پنوعاقل کے زبیر احمد میر بحر اور ایور شائین ہایر سیکنڈری اسکول رانی پور کی رقیہ سومرو نے 769مارکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں پاس کردہ امیدوار وں کی شرح 75.86رہی ۔ اسی طرح میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کے مطابق گھوٹکی ، سکھر ، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع کے ٹوٹل 2772امیدوارامتحان میں بیٹھے ، جن میں سے اے ون یا اے گریڈ کوئی بھی امیدوار حاصل نہ کرسکا ، 343امیدوار بی،919گریڈ سی،742گریڈ ڈی اور36امیدوار ای گرڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ مجموعی طور پر 2040امیدوار پاس اور 700فیل ہوئے ، اسی طرح 32امیدوار وں کے نتائج روکے گئے، مجموعی طور پر پاس امیدواروں کی شرح 73.59رہی۔