سید خورشید احمد شاہ کیجانب سے سکھر اورگھوٹکی اضلاع میںمختلف دریائی واہ اور شاخوں کا دورہ

پیر 19 جون 2017 23:31

سکھر۔19جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے سکھر اور گھوٹکی اضلاع میںمختلف دریائی واہ اور شاخوں کا دورہ کیا اور بندوں کی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوںنے ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا اور علاقہ کے کاشتکاروں کسانوں کی شکایات بھی سنیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کسانوں اور کاشتکاروںکو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا نے کی ہدایت کی ،اور یقین دلایا جہاں پانی نہیں پہنچ رہا وہاں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :