ڈی سی آفس کا کلرک پرا سرار طور پر ہلاک

پیر 19 جون 2017 23:30

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ڈی سی آفس کا کلرک سعید رسول اپنے کوارٹر میں پر سرار طور پر ہلاک،، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یو بی ایل چوک میں واقع سر کاری کوارٹرز کے رہائشیوں کی اطلاع پر سعید رسول کے گھر کا دروازہ توڑا گیا تو وہ اندر برہنہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے فرانزک کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او میاں عابد کے مطابق سعید رسول کے چاربچے اور بیوی بیرون ملک ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی پڑوسیوں کی بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔ جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :