ڈی پی او اور ڈی سی چنیوٹ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

پیر 19 جون 2017 23:30

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیرو زاور ڈی سی چنیوٹ محمد ایوب خان نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔سبزی و فروٹ کی نیلامی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اشیاء کے معیار کو چیک کیا، ریٹ لسٹس چیک کیں اور خریدداری کے لیے آنے والے لوگوں سے ریٹس معلوم کیے۔ مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور اپنے اپنے علاقے میں مارکیٹوں اور منڈیوں کی لگاتار چیکنگ جاری رکھیںاور ناقص اشیاء بیچنے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔