رمضان شوگر ملزم مختلف سکیموں کے ذریعے کسانوں کی معاشی زندگی میں انقلاب لارہی ہے، رانا ظفر

پیر 19 جون 2017 23:30

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)رمضان شوگر ملزم مختلف سکیموں کے ذریعے کسانوں کی معاشی زندگی میں انقلاب لارہی ہے رواں سال ہزاروں کسانوں میں 18کروڑ سے زائد بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر کین راناظفر نے کیا وہ گذشتہ روز ملزمیں کاشتکاروں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے بتایا کہ ملز انتظامیہ کی ہدایت پر کسانوں کی معاشی خوشحالی کے لئے تقریباً تین ہزار کسانوں میں 18کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں جو کہ آئندہ سال کماد کی فصل کی فروخت میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے ،اس کے علاوہ کسانوں کو ٹریکٹر ،سپرے مشین بلامعاوضہ ضرورت کے وقت فراہم کی جارہی ہیں ضرورت پڑنے پر کسانوں کو ٹیوب ویل کے بل ادا کرنے کے لئے بھی رقم فراہم کی جاتی ہے ،اس کے علاوہ تقریباً تین ہزار ٹرالیاں نامیاتی کھاد بھی کاشتکاروں کو بلا معاوضہ فراہم کی جاچکی ہیں ملزمیں موسم کی صوتحال کی پیش گوئی کرنے اور کسانوں کو اس سے آگاہ کرنے لئے جدید ریڈار لگایا گیا ہے ،انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ جدید طریقے اپنا کر نہ صرف پیداوار کر بڑھائیں بلکہ ملکی زراعت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں ،کین ایڈوارئز رائو مسعود نے بھی کسانوں کو گنے کو لگنے والی بیماریوں اور ان کے بچائو کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔