ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کانیا لیبر روم اور آپریشن تھیٹر آج سے کام شرو ع کردیںگے۔ ایم ایس

پیر 19 جون 2017 23:30

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2009میںچنیوٹ کو ضلع کا درجہ ملا اس وقت کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ہی ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا تھا جس میں ایمرجنسی کے لیے صرف آٹھ بیڈز کا وارڈ تھا جو کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کم تھا ہسپتال انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایمرجنسی وارڈ کے اوپر نیا لیبر روم اور آپریشن تھیٹر بنا ئے ہیں جو کہ آج سے کام شرو ع کردیںگے ان کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں آئندہ ماہ سے گیارہ نئے ڈاکٹر آ رہے ہیں جو کہ سرجری میں پوسٹ کریجوایشن ہوں گے ان کی وجہ سے ڈلیوری سمیت ہر قسم کے آپریشن چوبیس گھنٹے کئے جائیںگ ے جو کہ ضلع بھر میں سرکاری طور پر پہلے کسی جگہ پر نہیں ہے نیا وارڈ بننے سے ایمرجنسی سمیت میل وارڈ میںبھی پانچ بیڈز کا بھی اضافہ ہو گا اس وقت ہسپتال میں اسی بیڈز کی کنجائش ہے نئے وارڈ کے بعدبیڈز کی گنجائش ایک سو پانچ ہوجائیں گی۔