مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا کا صفایا کردیاگیا

پیر 19 جون 2017 23:30

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں نے مختلف مقامات پر سرویلنس کی اور ڈینگی لاروا کا صفایا کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے پارکوں،جوہڑوں،چھتوں،واٹرباڈیز،نالیوں،قبرستانوں،نلکوں کے اردگردجگہوں،باغوں اوردیگر مقامات پر ڈینگی لاروا کو چیک کیا اور کیمیکل ٹریٹمنٹ کی گئی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹربرائے ڈینگی ڈاکٹربلال نے بتایا کہ ان ڈوراورآئوٹ ڈور سرویلنس کاعمل جاری ہے جبکہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :