پشاور،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی نئی فہرست تیار کرلی

پیر 19 جون 2017 23:30

نپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی نئی فہرست تیار کرلی ہے ۔ نئی فہرست میں کالعدم تنظیموں کی87دہشت گرد شامل ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق فہرست کے مطابق 18دہشت گردوں کا تعلق افغانستان،29پشاور،12 کا خیبر ایجنسی سے ہے۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ56دہشت گردوں کا تعلق بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش،14کا کالعدم امارت اسلامی افغانستان سے ہے ۔فہرست میں شامل دہشت گرد 2008سی2017تک دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہے۔ فہرست کے مطابق 65دہشت گرد فرار،17گرفتار،5مارے جا چکے ہیں۔ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :