میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا اہم اجلاس آج طلب

اجلاس ایم سی آئی کے سالانہ بجٹ کے سلسلے میں بلایا گیا گیا ہے

پیر 19 جون 2017 23:30

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) نمیٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا اہم اجلاس آج 20 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس ایم سی آئی کے سالانہ بجٹ کے سلسلے میں بلایا گیا گیا ہے ۔مئیر و چیرمین سی ڈی اے شیخ انصرعزیز اجلاس کی ادارے کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2017-18میں حکومت کی جانب سے ایم سی آئی کے لیے بجٹ نہ دینے پر ممبران ایم سی آئی بحث کریں گے۔اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کی جانب بھرپور تیاری اور سخت رد عمل کا امکان ہے ۔سی ڈی اے بجٹ میں ایم سی آئی اخراجات کی مد میں 6000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ رقم ادھار تصور کی جائے گی کیونکہ ایم سی آئی نے وفاقی حکومت سے بجٹ ملنے تک درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :