ریسکیو1122 کے پی کے کی خدمات کا دائرہ کاررواں سال پورے صوبے تک پھیلادیا جائے گا ،ڈاکٹر اسد علی خا ن

پیر 19 جون 2017 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) ریسکیو 1122 خیبر پختونخواکے ڈائر یکٹر جنر ل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا ہے کہ ریسکیو1122کی خدمات کا دائرہ کاررواں سال پورے صوبے تک پھیلادیا جائے گا ،خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ریسکیو کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ریسکیو1122کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق گزشتہ روز ریسکیو ہیڈ کو ارٹرزپشاور میں بہترین کا رکر دگی دکھانے والے مردان کے اہلکاروں میں تو صیفی اسنا د اور نقد انعا ما ت تقسیم کئے گئے ،اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان ناصرخان بھی موجود تھے ، ڈاکٹر اسد علی خا ن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار رمضا ن المبا رک کے مہینے میں روزے کی حالت میں عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیا ت فراہم کر رہے ہیں جس سے عوام کا اس ادارے پر اعتما د مزید بڑھا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کے اہلکا روں کی فلا ح و بہبو د کے لیے مختلف قوانین بنا ئے گئے ہیں اوران کی محکمانہ ترقی کا عمل بھی شروع کیا گیا جس سے تما م اہلکار مستفید ہو ں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122عوامی ادارہ ہے اور عوام کو براہ راست اس کا فائد ہ پہنچنا چا ہیے اس ضمن میں تما م اضلا ع میں خصو صی مہم شروع کی جا ئے تا کہ عوام کو نہ صر ف ایمر جنسی کے دوران سہولیا ت فراہم کی جا ئیں بلکہ مختلف حا دثا ت کی روک تھا م اور ان سے نبردآزما ہو نے کے لیے تیا ر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :