آئی بی آزاد ادارہ ہے‘ حکومت آئی بی سمیت کسی بھی ادارے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کررہی،مصدق ملک

پیر 19 جون 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو ایک آزاد ادارہ ہے‘ حکومت آئی بی سمیت کسی بھی ادارے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان وزیراعطم مصدق ملک نے کہا کہ جے ائی تی کے اعتراضات پر ادارون نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کردیا ہے‘ جن اداروں پر انگلی اٹھائی گئی انہوں نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے آئی بی ایک آزاد ادارہ ہے ‘ حکومت کسی ادارے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرتی۔

تمام ادارے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ سے تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جو چیزیں غیر قانونی کیں ہم نے اس پر اعتراض کیا‘ سپریم کورٹ نے بھی اس پر جے آئی ٹی سے جواب طلب کیا ہے طارق شفیع پر بیان واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا گیا جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کا اعتراف کیا جے آئی تی کے یہ اقدامات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔