آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کی وطن واپسی

چیمپیئنز کے والہانہ استقبال کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

پیر 19 جون 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 ء میں فائنل میں روائتی حریف بھارت کو شکست دینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ہرماہ آج (منگل کو) وطن وپس پہنچ جائے گی۔ چمپیئنز کے استقبال کیلئے ملک بھر میںجشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

عماد وسیم اورر شاداب خان راولپنڈی ائیرپورٹ ‘ حسن علی‘ فہیم اشرف اور احمد شہزاد لاہور ائیرپورٹ جبکہ کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس کراچی ائیرپورٹ پر اترینگے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 ء کی فاتح ٹیم کپتان سرفراز کے ہمراہ ہوگی قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر پاکستان فخر زمان پشاور ائیرپورٹ پر اترینگے جبکہ محمد عامر،جنید خان‘ محمد حفیظ اور اظہر علی لندن قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔ لاہورمیں صوبائی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں مکمل کی گئی ہیں جبکہ اسی طرح دیگر شہروں میں پہنچنے والے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :