وزیراعظم کی جیونی کے قریب نیوی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متذلزل نہیں کر سکتے ، بے شمار قربانیوں کے بعد صوبے میں قیام امن یقینی بنایا گیا ،نوازشریف

پیر 19 جون 2017 23:21

وزیراعظم کی جیونی کے قریب نیوی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جیونی کے قریب نیوی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی اہکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متذلزل نہیں کر سکتے ، بے شمار قربانیوں کے بعد صوبے میں قیام امن یقینی بنایا گیا ۔پیر کو وزیراعظم نے جیونی کے قریب نیوی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حملے میں زخمی اہکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔وزیراعظم کے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متذلذل نہیں کر سکتے ، بے شمار قربانیوں کے بعد صوبے میں قیام امن یقینی بنایا گیا ، امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کے جری جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے مثال ترقی کی راہ میں دشمن کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :