خواجہ سعد رفیق کا عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پاکستان ریلویز پر عوام کے فقید المثال اعتماد پر اظہار تشکر

پیر 19 جون 2017 23:26

خواجہ سعد رفیق کا عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پاکستان ریلویز ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے پاکستان ریلویز پر عوام کے فقید المثال اظہار اعتماد پر وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اظہار تشکر کیا ہے،جہاں عید سے ایک ہفتہ پہلے ہی کراچی سے چلنے والی معمول کی تمام ٹرینوں کے ساتھ خصوصی ٹرینوں کی بکنگ بھی مکمل ہو گئی ہے وہاں معمول کی ٹرینوں میں لگائی گئی اضافی بوگیوں کی ایڈوانس بکنگ بھی ہو گئی ہے۔

ریلوے عید پر پانچ لاکھ سے زاًئد مسافروں کو گھروں تک پہنچائے گا اور اس موقعے پر وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں میں صفائی اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گراں فروشی روکنے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایڈوانس بکنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی بعض خبروں کے حوالے سے ترجمان پاکستان ریلویزنے واضح کیا ہے کہ ایڈوانس بکنگ کی ٹکٹیں بلیک نہیں ہوسکیں گی جس کے لئے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ٹکٹیں جس نام اور شناختی کارڈ پر بک کی جائیں گی انہیں دوسرے نام پر ٹرانسفر نہیں کیا جا سکے گا اورکسی بھی دوسرے شخص کی نام اور شناخت والی ٹکٹ پر سفر کرنے والے کو بغیر ٹکٹ تصور کر کے قانونی کاررواائی کی جائے گی۔ عید کے موقعے پر محفوظ، باسہولت اور باکفایت سفر کو یقینی بنانے کے لئے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔