اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو 50لاکھ روپے رشوت لے کر بری کرنے کے الزام میں معطل ایڈیشنل سیشن جج کی شوکاز نوٹس کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

پیر 19 جون 2017 23:18

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو 50لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو 50لاکھ روپے رشوت لے کر بری کرنے کے الزام میں معطل ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی شوکاز نوٹس کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر فیصلہ سنا یا۔

(جاری ہے)

معطل ایڈیشنل سیشن جج نے رشوت لینے کے الزام پر جاری شوکاز نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔

پرویز القادر میمن نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائی کورٹ کے ججز کی کمیٹی کے سامنے رشوت لینے کا اعتراف نہیں کیا،شوکاز نوٹس میں رشوت لینے کی بات غلط طور پر منسوب کی گئی تھی ۔دائر درخواست میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کو کاالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :