اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

پیر 19 جون 2017 23:18

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر ارشد شریف کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہے جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔

دوران سماعت فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کسی کے الزامات سے عدلیہ کا وقار اور آزادی مجروع نہیں ہوتی، عدلیہ کی توہین اس وقت مجروع ہو گی جب عدالتی احکامات پرعمل نہیں ہو گا،لوگوں کی باتوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :