ْایم کیوایم (پاکستان ) کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی

پیر 19 جون 2017 22:52

ْایم کیوایم (پاکستان ) کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 25ویں برسی ملک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے زیراہتمام 19جون 1992ء کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ ایم کیوایم (پاکستان ) کے تحت 19جون 1992ء یوم سوگ کے طور پر منایا گیا اور ایم کیوایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ۔ برسی کے سلسلے میں اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم پاکستان کے دفاتر پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران و کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس سلسلے کا مرکزی اجتماع کراچی میں کے ایم سی پی آئی بی کالونی گرائونڈ میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کنونیرکنور نوید جمیل رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، عبد الحسیب ، عبد الوسیم ، شکیل احمد ، ارشد وہرا ، فرقان اطیب ، محمد ابوبکر ، محمد ذاکر ، خالد سلطان ، محمد حسین ، راشد سبزواری ، محمدشاہد ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ، ڈسٹرکٹ کے انچارجز و اراکین ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے رقت انگیز اجتماعی دعا کرائی جس میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی ، ان کے اہل خانہ کے بلند حوصلے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور ایم کیوایم (پاکستان ) کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے خصوسی دعا ئیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :