جعفرآباد,اسسٹنٹ کمشنرکا اچانک آئس فیکٹری پر چھاپہ ،ماہ صیام میں شہر سے باہر برف فروخت کرنے کی شکایات پر کاروائی

پیر 19 جون 2017 23:14

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ شرجیل نور چنہ کا اچانک آئس فیکٹری پر چھاپہ ،ماہ صیام میں شہر سے باہر برف فروخت کرنے کی شکایات پر کاروائی کی گئی رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے ’’آن لائن سے بات چیت تفصیلات کے مطابق:۔اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ شرجیل نور نے شہر میں برف کی قلت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی پر اچانک آئس فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری مالکان کو ہدایت جاری کی کہ شہر سے باہر برف فروخت نہ کی جائے اور مناسب ریٹ پر شہر کے مختلف ڈپو کو دی جائے تاکہ ماہ صیام میں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اس موقع پر اے سی شرجیل نور نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ اللہ یار میں برف کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے آئس فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا اور فیکٹری مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بابرکت مہینے میں شہر سے باہر برف فروخت نہ کریں اگر خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار کے مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں بی این پی کے سابق ضلعی صدر احسان کھوسہ ،شمن علی حیدری ،پیپلز پارٹی کے غلام شبیر رند ،اقلیتی رہنماء سمیت کمار پریانی ،برکت علی رند ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام پر اے سی جھٹ پٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔