جعفرآباد,بلوچ قوم پرست رہنماء شہید مرید خان بگٹی کی 8ویں برسی عقیدت و احترا م سے منا ئی گئی

پیر 19 جون 2017 23:14

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) بلوچ قوم پرست رہنماء شہید مرید خان بگٹی کی 8ویں برسی عقیدت و احترا م سے منا ئی گئی آبا ئی گا ئو ں میں مر حو م کے ایصا ل ثواب کیلئے قر آن خوا نی کی گئی اور تعز یتی ریفر نس منعقد کیا گیا جس میں شہید کی سیا سی و قبا ئلی خد ما ت پر انھیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا اس مو قع پر ممبر ضلع کو نسل میر غلا م حسین بگٹی، عبد الو ہا ب بگٹی اور درک خا ن بگٹی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ بلوچستان کے ساحل وسائل کے حصول کیلئے متحدہو کر سیاسی طور پر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے بلوچ قوم پرست رہنماء اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات انجام دیں بلوچ قوم پرست رہنماء شہید مرید خان بگٹی نے علاقائی سطح پر بھرپور جدوجہد کی اپنی سیاسی زندگی میں انہوں نے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی ملنسار رہنماء کو یاد کرتے ہیں اور اس کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود اور بلوچ قوم کے حقوق کے حصول کیلئے سیاسی طور پر جدوجہد کریں شہید کے برسی کے موقع پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعدادمیںشرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :