کو ئٹہ:سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے کے بھیانک نتائج نکلیں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی و گرانی کا سیلاب رکتانظر نہیں آرہا ہے غریب عوام فاقوں اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکمرانوں اور وفاق کی بے حسی غفلت وکوتاہی اور کرپشن کی وجہ سے بلوچستان غربت بے روزگاری وپسماندگی کا شکارہے،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا استقبالیہ سے خطاب

پیر 19 جون 2017 23:14

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے کے بھیانک نتائج نکلیں گے حکمرانوں اور وفاق کی بے حسی غفلت وکوتاہی اور کرپشن کی وجہ سے بلوچستان غربت بے روزگاری وپسماندگی کا شکارہے سی پیک کا منصوبہ بلوچستان گوادر کی وجہ سے ہے مگر اس میں بھی بلوچستان کو نظر انداز کرکے عوام کے دلوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے نوجوانوں میں احساس محرومی پیدا کی جارہی ہے اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا منظم ملک گیر اور سب سے بڑی پیلٹ فارم ہے تعلیمی اداروں کے نوجوان اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوکر دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے بے راہ روی، بے دینی اور جہالت کے خلاف بھر پور کردار اد اکیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے سابقین کے اعزازمیں دینے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی استقبالیہ تقریب سے اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے ناظم مرتضیٰ خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا استقبالیہ تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سابقین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی و گرانی کا سیلاب رکتانظر نہیں آرہا ہے غریب عوام فاقوں اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران قومی خزانہ کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے من مرضی کے کاموں میں عوامی پیسہ قومی دولت پانی کی طرح بہا رہے ہیں ۔

رمضان المبارک میں حکمرانوں کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں، رمضان بازاروں میں غریب عوام اشیاء ضروریہ سستی خریدنے کی کوشش میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں منافع خور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔ رمضان بازاروں میں درجہ دوم کی سبزیاں اور پھل وناقص اشیاء فروخت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ آٹا ، تیل ، چینی ، چاول ، سبزی ، گویا کہ ہر روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو ملک میں حکمرانوں کی ناکامی کا منہ لولتا ثبوت ہے۔

عوام کو ملکی مسائل کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے صالح قیادت کو آگے لانا ہوگااور مٹھی بھر اشرافیہ کو مسترد کرنا ہوگااور ملک میں دین دار ایماندار اور دین دار کو منتخب کرنا ہوگا جماعت اسلامی ملک کو اسلامی پاکستان اور بلوچسان کو خوشحال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔