شریف خاندان نے بتا دیا وہ عدلیہ کو دشمن سمجھتے ہیں،کائرہ

پانامہ کا معاملہ جے آئی ٹی میں گیا تو انہوں نے جے آئی ٹی کے خلاف بھی محاذ کھول دیا،انٹرویو

پیر 19 جون 2017 23:08

شریف خاندان نے بتا دیا  وہ عدلیہ کو دشمن سمجھتے ہیں،کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے بتا دیا ہے کہ وہ عدلیہ کو دشمن سمجھتے ہیں پانامہ کا معاملہ جے آئی ٹی میں گیا تو انہوں نے جے آئی ٹی کے خلاف بھی محاذ کھول دیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کو معلوم تھا کہ پانامہ کیس عدالت میں گیا تو ان کے خلاف ثبوت نہیں جب پانامہ یس عدالت میں گیا تو نواز شریف جلسوں میں نکل پڑے حکومت کی کوشش رہی ہے کہ کسی طرح جھگڑا ہوجائے انہوں نے کہا کہ جب کیس جے آئی ٹی میں گیا تو حکومت نے اس کے خلاف بھی محاذ کھول دیا شریف خاندان نے بتا دیا ہے کہ وہ عدلیہ کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور نیشنل بینک کا صدر حکومت کے اپنے لوگ ہیں نیشنل بینک کا صدر حکومت ہی کی زبان بولے گا۔