گرانفروشوں اورکم تولنے والوں پر چھاپے ،248گرفتار،صوبہ بھر میں 1766پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،1397گرانفروش،10ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی،پرائس مجسٹرٹیس نی109تاجروں اور دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دیں ،17لاکھ80ہزار سے زائد جرمانہ وصول

پیر 19 جون 2017 23:04

گرانفروشوں اورکم تولنے والوں پر چھاپے ،248گرفتار،صوبہ بھر میں 1766پرائس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گرا ںفروشی اور کم تولنے والوں کے خلاف مہم تیزی کر دی گئی۔248دکانداروں اور تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔گرانفروشی پر109ایف آئی آر درج،128تاجردکاندار گرفتارکر لئے گئے،محکمہ انڈسٹریز،پرائسز،ویٹ اینڈ میئرز(آئی پی ڈبلیو ایم ) کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ،ناپ تول میں کمی اور دیگر قانونی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کرنے والوں تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 1766پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے صوبہ بھر میں 1754مارکیٹوں کی چیکنگ کی اور مختلف دکانوں اور سٹالز وغیرہ پر13036چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران1397گرانفروش،10خیرہ اندوز جبکہ دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث36افراد پائے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشی اور دیگر بے ضابطگیوں پرکارروائی کرتے ہوئی17لاکھ80ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

109تاجروں کے خلاف ایف آئی درج کی گئی۔128تاجروں اور دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب سے زیادہ1305چھاپے مارے گئے جبکہ رحیم یار خان میں سب سے زیادہ2لاکھ96ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔راولپنڈی میں2 لاکھ54ہزار اور لاہور میں1 لاکھ24ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر میں اوزان وپیمائش کی چیکنگ کے لئے 3140چھاپے مارے گئے،120تاجروں اور دکانداروں کو ناپ تول میں کمی کا مرتکب پاکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :