وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ..
تازہ ترین : 1
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں ..

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری پروگرام پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس،صوبے میں تمام متعلقہ ادارے موجود ہیں ،ان کی موجودگی میں عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے ،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر ایک کو بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہے

شہباز شریف کا جائزہ اجلاس سے خطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس 2گھنٹے سے زائد جاری رہا،وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام متعلقہ ادارے موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے کیونکہ یہ ادارے با اختیار بھی ہیں۔

بروز پیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر ایک کو بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اس ضمن میں انفرادیت کے تحت ایسے اقدامات کرنے ہیںجن کا براہ راست فائدہ دکھی انسانیت کو ہو۔ س موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ شعر پڑھا-:مسافر شب کو اٹھتا ہی--جو جا نا دور ہوتا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 23:04:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں