عمان میں فارماسوٹیکل شعبہ کی نوکریوں سے غیر ملکیوں کے اخراج کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 19 جون 2017 22:06

عمان میں فارماسوٹیکل شعبہ کی نوکریوں سے غیر ملکیوں کے اخراج کا فیصلہ
عمان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون2017ء) عمان میں فارماسوٹیکل شعبہ کی نوکریوں سے غیر ملکیوں کے اخراج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب عمان نے بھی غیر ملکیوں کو اہم شعبوں کی ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمان میں فارماسوٹیکل شعبہ کی ملازمتوں سے 40 غیر ملکیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرکے ان کی جگہ مقامی عمانیوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ فارماسوٹیکل کے شعبہ میں نوکری حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے بیچلرز کی ڈگری رکھنا لازم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :