وفاقی پولیس نے 6 رکنی افغانی ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان کوگرفتار کر لیا ،5 پسٹل ، دو خنجر، چرس اور ہیروئن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

پیر 19 جون 2017 22:59

وفاقی پولیس نے 6 رکنی افغانی ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان کوگرفتار کر لیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی ہدایت پر وفاقی پولیس نے 6 رکنی افغانی ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پانچ پسٹل معہ ایمو نیشن، دو خنجر، چرس اور ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیت گروہ نے تھانہ لوہی بھیر، تھانہ سہالہ اور ضلع راولپنڈی کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس کو ذرائع سے اطلاع مو صول ہوئی کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ جی ٹی روڈ جنگل ایریا میں موجود ہے اگر بروقت کارروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے ، اس اطلا ع پر ایس پی رورل زون ڈاکٹر سیدمصطفی تنو یر نے ڈی ایس پی ملک نعیم اقبال کی نگر انی میں ایس ایچ او لو ہی بھیر انسپکٹر محبو ب احمد ،حبیب اللہ اور محمد ریا ض اے ایس آئی و دیگرپر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے بر وقت ریڈ کرکے 6ملزمان کو مو قع سے گرفتار کر لیا ،ملزمان میںعمر ان خا ن عرف اسد اللہ ولد خلیل احمد سکنہ با گر ام کا بل افغا نستان ، ریحا ن عرف میر آغا ولد عبد الخیل سکنہ کا ر ازمان افغا نستان ، سلطان عرف سلطا نہ ولد غلا م علی سکنہ کا ر ابا غ افغا نستان ، بصیر نیازی عرف جید ولد غمی خا ن سکنہ باگر ام کا بل افغا نستا ن ، امجدخا ن ولد میر واعظ سکنہ کا ر با غ کا بل افغانستان اور حمید اللہ عرف نبی امین ولد ملنگ سکنہ کا ر ابا غ افغا نستا ن شامل ہیں جن کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ نا جا ئز02 پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش کے لیے دو یو م ریما نڈ جسما نی حاصل کرلیا گیا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیت گر وہ نے تھا نہ لو ہی بھیر ، تھا نہ سہا لہ اور ضلع راولپنڈی کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

مز ید تفتیش جا ر ی ہے۔ علا وہ ازیں تھا نہ کو رال پولیس کے محمد اقبا ل اے ایس آئی نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو گرفتار ملزمان گو ہر الر حمن اور نعما ن ستی کے انکشاف ونشاند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور خنجر بر آمد کرلیا۔ تھا نہ نو ن پولیس کے عمر حیا ت سب انسپکٹر نے دوران گشت مثل خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ بھارہ کہو پولیس کے اے ایس آئی نجف محی الدین نے گرفتار ملزم محمد اقبا ل کے انکشاف و نشاند ہی پر خنجر بر آمد کرلیا۔

جبکہ اعجا ز احمد سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم محمد ثا قب اعجا ز سے 210گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے محمد شفیق سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم محمد افصل کو گرفتار کرکے اس سے 280گر ام چرس بر آمد کرلی ۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ہے۔ جبکہ پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 69پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہوئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئوے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :