پیپلزپارٹی کے مخالفین اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، شہر میں میگا اسکیمیں جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گی، زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

منزل پمپ فلائی اوور کے افتتاح سے صنعتی علاقوں کے ہیوی ٹریفک اور ائیرپورٹ سے نیشنل ہائی وے سنگل ٹریفک فری ہوجائے گی، فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

پیر 19 جون 2017 22:59

پیپلزپارٹی کے مخالفین اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، شہر میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ فلائی اوور کے افتتاح سے صنعتی علاقوں کے ہیوی ٹریفک اور ائیرپورٹ سے نیشنل ہائی وے سنگل فری ٹریفک ہوجائے گااور ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوجائے گی،وہ پیر کو منزل پمپ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،فلائی اوور کا افتتاح پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا،انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ سے منزل پمپ سڑک کو سنگل فری بنایا گیا ہے ،یہ فلائی اوور 514.917 ملین روپے کی لاگت سے 3ماہ کی مدت میں تعمیر کیا گیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ،انہوں نے اس کے لئے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ،پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں،کیونکہ ان کی حکومت نے شہر میں انفرااسٹریکچر کی میگا اسکیمیں شروع کی ہیں اور ان میں سے بہت سی اسکیموں کا یا تو افتتاح ہوچکا ہے یا پھر اس ماہ کے آخر تک افتتاح ہوجائے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :