پی پی ایچ آئی قلات کے تمام بنیادی مراکز صحت کو مکمل فعال کردیا ہے ،ان میں تمام سہولیات بھی دی گئیں ہیں جو قابل تحسین ہیں

ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کی پی پی ایچ آئی قلات کا ماہانہ اجلاس میں خطاب

پیر 19 جون 2017 22:48

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)پی پی ایچ آئی قلات کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین ہوا ، جس میں پی پی ایچ آئی قلات کے ڈی ایس ایم مجیب بلوچ نے بریفنگ دی،اس موقع پر ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر ذوالفقاربلوچ اور بنیادی مراکز صحت کے تمام انچارج صاحبان بھی شریک تھے، ڈی ایس ایم قلات مجیب بلوچ نے پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کے اپنے تمام بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فعال کیا ہے اور ان میں تمام سہولیات بھی دی گئیں ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی بدولت غریب عوام کو انکے دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی اور بنیادی مراکز صحت کی فعالی صوبے بھر کے لئے ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی محکمہ صحت میں شہ رگ کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کو ہر ممکن سپورٹ کریں گے کیونکہ ضلع کی آبادی کی بڑی حصہ کو پی پی ایچ آئی قلات صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔