ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی ڈیرہ غازیخان کا دورہ،پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا

پیر 19 جون 2017 22:48

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے سبزی منڈی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیااور وہاں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا․ انہوںنے نیلامی میں شریک آڑھتیوں سے کہاکہ وہ ماہ رمضان میں اپنے مسلمان بھائیوں کو ریلیف دینے کیلئے کم نفع پر اشیاء فروخت کریں اس کا اجر ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسروں کو ہدایت کی کہ تازہ سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اپنی نگرانی میںکرائیں اور سرکاری نرخ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار چوک چورہٹہ کا معائنہ کیا او روہاں سکیورٹی اور صفائی کے معاملات کو چیک کیا․ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازارکی ڈیوٹی پر موجود نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وہ سٹالوں پر تازہ پھل اور سبزیوں کی موجودگی پر نظر رکھیں اور کسی بھی شخص کی طرف سے کم وزن اور معیار کی شکایت نہیں آنی چاہئے۔ انہوںنے چکن ، مٹن او ربیف کے سٹالز پر سیل کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں اور آٹا و چینی کے پیکٹو ں کے وزن کو بھی چیک کیا۔