فرائض کی ادائیگی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی‘ محمد باقر

پیر 19 جون 2017 22:47

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن محمد باقر نے ریجن کے پوسٹس انچارجزکی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ انچارج پوسٹس اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے سرانجام دیں اور کارکردگی بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔ پوسٹس پر ریزرو نفری کو حاضر رکھا جائے‘ سکیورٹی مزید بہتر جبکہ گشت کو موثر کیا جائے‘ بغیر شناخت کسی شخص کو پوسٹ کے اندر داخل نہ ہونے دیا جائے‘ فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںبتایاگیاکہ پٹرولنگ پولیس نے ماہ مئی کے دوران مختلف نوعیت کے 137مقدمات درج کرا کے 152ملزمان گرفتار کیے جس میں تیز رفتاری کے 84، ناجائز اسلحہ کے 2، منشیات کی8، ون ویلنگ ، ایمپلی فائر ایکٹ اور دیگر نوعیت کے 43مقدمات درج کرا کر 15اشتہاری مجرموں سمیت 52ملزمان گرفتار کیے گئے ․ اس کے علاوہ 9گمشدہ بچوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کیاگیا۔

مشکوک و کاغذات نہ رکھنے پر 4851موٹر سائیکلز مختلف تھانو ںمیں بند کیے گئے ․ 847ضرور ت مند افراد اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔