عوامی نیشنل پارٹی حلقہ مردہ کاریز کا اجلاس ، مختلف ایشو زیر سمیت عوامی نیشنل پارٹی حلقہ مردہ کاریز میں کس طرح پارٹی کاز کو آگے بڑھائے پر بحث

پیر 19 جون 2017 22:45

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)عوامی نیشنل پارٹی حلقہ مردہ کاریز کا اجلاس زیر صدارت حلقہ چیئرمین حیات خان اچکزئی ہوا اجلاس میں حلقہ مردہ کاریز سے مربوط یونٹوں کے تمام صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں مختلف ایشو زیر بحث لائے گئے جس میں اس بات پر زور دیاگیا کہ عوامی نیشنل پارٹی حلقہ مردہ کاریز سے مربوط یونٹس اپنے علاقوں میں کس طرح پارٹی کاز کو آگے بڑھائیں گے اورکسطرح عوام میں عوامی نیشنل پارٹی کامنشور عام کیاجائے اجلاس میں تمام یونٹوں کے صدور نے اپنی اپنی رائے دی اور مختلف تجاویز پر فیصلے بھی ہوئے جس میں اس بات پر بھی زور دیاگیاکہ اور تمام یونٹوں کے صدور کو یہ تاکید کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اور گلی محلوں میں پارٹی کے نئے جھنڈے لگائے اور گلی محلوں میں وال چاکنگ پر خصوصی توجہ دے انہوںنے مزیدکہاکہ پارٹی ورکروں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہر مجالس میں عوامی نیشنل پارٹی کے منشورکو عام کرے تاکہ عوام میں اپنے حقیقی پارٹی کی پہچان ہو کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کیلئے قربانیاں دی ہے ۔