حاجی قادرجان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے

چیئرمین انجمن تاجران ولی جان اچکزئی کی کورکمانڈر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل

پیر 19 جون 2017 22:45

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) انجمن تاجران کے چیئرمین ولی جان اچکزئی نے کورکمانڈر ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حاجی قادرجان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے کیونکہ گزشتہ روز ان کے بھا ئی اور مشہور تاجر حاجی قادر جان اچکزئی اپنے دفترمیں مردہ پائے گئے تھے جس کی تفتیش اعلیٰ سطح پر کرایاجائے انہوںنے مزیدکہاکہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہیں جبکہ ہمارا بھائی افطار کے بعد اپنے دفترمیں کاروبائی کام کے سلسلے میں ہمیشہ دفتر آتے ہیں جبکہ اسطرح کے ناخوشگوار واقعے میں ہمارا بھائی حاجی قادر جان مردہ حالت میں اپنے دفترمیں پائے گئے ہیں انہوںنے صوبائی حکومت اور کورکمانڈر بلوچستان اپیل کی کہ ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے اور ہمارے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :