ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب اونٹ ریلوے ٹریک پے پھنس گیا

پیر 19 جون 2017 22:43

جعفر آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن کے قریب اونٹ ریلوے ٹریک پہ پھنس گئی شہریوں نے بے زبان جانور کو نکالنے کی بڑی کوشش کی نہ نکلنے کی صورت میں اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع کردی اسٹیشن ماسٹر نے کورا جواب دیکر کہا کہ اونٹ پھنسا ہی کیوں اسے ذبح کرکے شہریوں میں تقسیم کیا جائے اونٹ کی مدد کے لیئے ایف سی کے جوان پہنچ گئے اونٹ کو چار گھنٹوں کے بعد زخمی حالت میں باہر نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اللہ یار میں انسانیت کا احساس ختم ہوگیا بے زبان جانور اونٹ بھی انسانوں کی بے حسی کا شکار ہوگیا ڈیرہ مراد جمالی سے ایک ضعیف العمر بوڑھا پیدل اسے ہانکتا ہوا سکہر لے جارہا تھا کہ اونٹ کا پائوں ریلوے ٹریک میں پھنس گیا ٹریک میں گٹر بنا ہوا تھا شہریوں نے اونٹ کو نکالنے کی بے حد کوششیں کیں لیکن اونٹ کا پائوں بری طرح ٹریک میں آنے سے زخمی ہوچکا تھا شہریوں نے قریبی ریلوے انتظامیہ کو اطلاع کردی لیکن بے حس ریلوے ماسٹر نے منہ پھٹ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اونٹ پھنسا ہی کیوں ہے اسے سزا دیکر ذبح کرکے شہریوں میں گوشت تقسیم کیا جائے دوسری جانب سے پنجاب اور کراچی سے ٹرینیں بھی بلوچستان جانے کے لیئے پہنچ رہی تھیں تاہم متبادل ٹریک ہونے سے ٹریک صاف تھا ضلعی انتظامیہ کو خبر تک نہ ہوسکی کہ بے زبان جانور کی امداد کے لیئے ٹیم روانہ کرتی ریلوے کی ٹریک پر سیکورٹی پر معمور ایف سی اہلکار حرکت میں آگئے برے طریقے سے پھنسے اونٹ کا جدوجہد کے بعد نکالا گیا لیکن اونٹ کا پائوں بھی زخمی ہوچکا تھا شہریوں نے پاک فوج اور ایف سی کے حق میں نعرے لگائے اور ڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کیا کہ غیر زمہ دار اسٹیشن ماسٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :