سپریم کورٹ میں ڈاکٹرعاصم نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی‘ ای سی ایل سے نام نکالنے اور سفرپرپابندی ختم کرنے کی استدعا

پیر 19 جون 2017 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) سپریم کور ٹ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکر تے ہوئے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور سفرپرپابندی ختم کرنے کی استدعاکی ہے، پیرکوایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دائردرخواست میں وفاق پاکستان ،سندھ حکومت ،چیئرمین نیب اورآئی جی سندھ کوفریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 5 جون 2017کے فیصلے کیخلاف اپیل منظورکرکے میرا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیاجائے ، میرانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیاجائے اورمدعاعلیہان کوہدایت کی جائے کہ وہ اپیل کنندہ کے بیرون ملک سفر پرپابندی نہ لگانے سے گریز اوران کے آزادانہ نقل وحمل کویقینی بنائے۔