تیزرفتارکوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق ،دوسرازخمی

پیر 19 جون 2017 22:42

تیزرفتارکوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق ،دوسرازخمی
راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو ٹکر ماری جس سے ایک بھائی موقع پر جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق راجن پور کی تحصیل جام پور کے رہائشی احمدحسن عمر 15سال اور نورحسن عمر7سال موٹر سائیکل پرگھر جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے روڈ چونگی پی ایس او پمپ کے نزدیک سامنے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر کوچ نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں احمد حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کے بھائی نورحسن کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر ڈی جی خان منتقل کیاگیا جہاں اس کا علاج جاری اور حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ڈی ایس پی سرکل جام پور آصف رشید نے بتایا کہ مسافر کوچ کے ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :