جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 19 جون 2017 21:22

جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی
جیونی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون2017ء) جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیونی میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک بحریہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایسی بزدلانہ کاروایوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :