بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر (کل)21جون کو بدین میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی جائیگی

پیر 19 جون 2017 21:41

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر کل 21جون کو بدین میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ٹائوں کمیٹی اور پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے سابق ضلع صدر خان صاحب جمالی نے بدین پریس کلب میں صحافیوں کو سالگرہ کی دعوت دیتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا 21جون کو شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب میں صوبائی ضلعی عہدیدارروں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ پارٹی کارکن اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے شہید قائد کی خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت اور تحسین پیش کریں گے خان صاحب جمالی نے بتایا کے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا اور پاکستان پیپلزپارٹی ضلع آفیس کا افتتاح بھی کیا جائے گا ا س موقع پر روزہ افطار اور ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :