گورنر سندھ کو آئین کے دئرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئیے،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سنئیر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو

پیر 19 جون 2017 21:37

گورنر سندھ کو آئین کے دئرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئیے،پیپلزپارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سنئیر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو آئین کے دئرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئیے ،سیاست ان کے منصب کو زیب نہیں دیتی،گورنر وفاق کے نمائندے ہیں انہیں صوبے کے لئے پی ایس ڈی پی میں زیادہ رقم دلانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئیے ،وہ پیر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے دئیے گئے افطار واعشائیہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے بھی میڈیا سے مختصر گفتگو کی ،انہوں نے کہا کہ وفاق ہمیں این ایف سی میں پیسے نہیں دے رہا ہے ،جس کے وجہ سے صوبے کو مالی مشکلات حائل ہیں ،گورنر پر لازم ہے کے وہ اس مسئلے کو وفاق کے سامنے اٹھائیں ،صوبائی حلقے 114 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس حلقے سے پیپلزپارٹی کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئی ہے،لیکن اس حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی نے کافی کام کیئے ہیں ،جس کے مد نظر لوگ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے ،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان وہاں جتنے بھی دورے کر لیں ،لیکن لوگوں کو آزادانہ طور پر رائے دہی کا حق حاصل ہے ،اس لئیے لوگ جسے مناسب سمجھے اسے منتخب کریں گے ،انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کا موجودہ وقت میں کردار بڑھ گیا ہے اور اب آرٹس کونسل لوگوں کی توقع سے بڑھ کر سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :