حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں، ریحان ہاشمی

پیر 19 جون 2017 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیںجائز حقوق، اختیارات اور فنڈفراہم کئے جائیں۔ تاکہ ہم کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنا دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ یوسی 49 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کی وجہ سے پارکس اور پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کے پودوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس کا ازالہ ضروری ہے ۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا ۔اور علاقے میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا۔اندرونی گلیوں میں سیوریج کے نظام کا جائزہ لیا اور لائنوں کو ٹھیک کرانے کی ہدایت دی ۔

متعلقہ عنوان :