عوام کو استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے جمات اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

حق اور سچائی کے لئے متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی، ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 19 جون 2017 21:37

عوام کو استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے جمات اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا،حافظ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہم پر ایسا نظام مسلط ہے جہاں انصاف بہت مہنگا ہو گیا ہے اور غریب عوام اور محروم طبقات کا استحصال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین کا تقاضہ ہے کہ ہم اسلام کو حاکم بنائیں اور اسلام کو اپنے تمام معاملات میں نافذ کریں۔

شر اور بدی کی قوتوں سے مقابلے کے لیے نیکی اور خیر کی قوتوں کو ایک جگہ جمع ہونا چاہیے ۔ انہوں نے یٰسین آباد میں میں دعوت ِ افطار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔دعوت ِ افطار میں خواجہ قمر نے درسِ حدیث پیش کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام محض چند عبادات اور مذہبی رسومات کا نام نہیں بلکہ ایک مکمل دین ہے جس نے زندگی کے تمام انفرادی و اجتماعی معاملات اور ہر شعبے کے لیے ہدایت اور رہنمائی فراہم کی ہے ۔

(جاری ہے)

روزہ کے اصل مقصد یہی ہے کہ جھوٹ اور منافقت کی زندگی کو ختم کیا جائے اور ہر وقت یہ ذہن میں رکھا جائے کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ روزہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور اللہ ہی اس کا اجر دے گا ۔اللہ تعالیٰ کو یہ عبادت بہت زیادہ پسند ہے ۔روزہ ہمارے اندر فرداً فرداً اور اجتماعی طور پر تقویٰ پیدا کر تا ہے۔اللہ تعالی نے انسان کی تخلیق کے بعد اس کے تمام معاملات کے بارے میں بھی بتا دیا ہے ۔

انفرادی و اجتماعی زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیاہے ۔اس لیے ہمیں تمام معاملات میں دینی اور دنیاوی ،مذہبی ،سیاسی تفریق نہیں کر نی چاہیئے ۔ تمام شعبہ ٴ ہائے زندگی میں دین کو مقدم رکھنا چاہیئے اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر نا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ عہدِ نبوی ؐ میں مسجد نبوی ؐ ایک عدالت کی حیثیت رکھی تھی جہاں عبادات کے ساتھ ساتھ فیصلے بھی ہو ا کر تے تھے ۔اسلام اجتماعی دین ہے جس سے پور کا ا پورا معاشرہ تبدیل ہو تا ہے ۔ ہمیں حق و سچائی کی بنیاد پر مجتمع اور برائی کے خلاف متحد ہو نا پڑے گا ۔جب تک ہم برائی کے خلاف یکجا نہیں ہو ں گے برائی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکے گا ۔