چارسدہ،پولیس کا ہوائی فائرنگ روکنے کیخلاف آگاہی مہم کاآغاز ، فائرنگ کر تے دو افراد گرفتار

پیر 19 جون 2017 21:35

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پولیس کا ہوائی فائرنگ روکنے کے خلاف آگاہی مہم کاآغاز ۔ ہو ائی فائرنگ کر تے ہوئے دو افراد گرفتار، ہوائی فائرنگ سے ہنستے بستے گھرانے ماتم کدہ بن جاتے ہیں ،ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ضلع چارسدہ کے تمام تھانے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرینگے۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد ۔ تفصیلات کے مطابق کر کٹ میچ کے باعث ہوائی فائرنگ کے سدباب کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سہیل خالد نے ضلع چارسدہ کے تمام تھانہ جات کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم کا آغار کر دیا ۔ اس دوران تھانہ پڑانگ کے حدود میں امجد علی ولد سید اکبر سکنہ بابا خیل پڑانگ کو پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا ر کیا جبکہ سٹی تھانہ کے حدود میں عبداللہ ولد خان محمد سکنہ شیخ آباد رجڑ کو بھی پولیس نے فائرنگ کر تے ہوئے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ پڑانگ اور تھانہ سٹی میں 3/4 AF 15AAکے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے ہنستے بستے گھرانے ماتم کدہ بن جاتے ہیں ۔ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے تمام تھانوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :