جے آئی ٹی کا میچ ہویا سپریم کورٹ کا فتح نوازشریف کی ہوگی ‘سردار ایازصادق

سیاستدان آج کل ڈرائی کلین ہوتے جارہے ہیں اور پی ٹی آئی میں جارہے ہیں ،پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے جمشید دستی نے سندھ کا پانی بند کرنے کی کوشش کی جو صوبوں میں کشیدگی کا باعث بن سکتا تھا ‘اسپیکر قومی اسمبلی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 21:16

جے آئی ٹی کا میچ ہویا سپریم کورٹ کا فتح نوازشریف کی ہوگی ‘سردار ایازصادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ جے آئی ٹی کا میچ ہویا سپریم کورٹ کا فتح نوازشریف کی ہوگی ،سیاستدان آج کل ڈرائی کلین ہوتے جارہے ہیں اور پی ٹی آئی میں جارہے ہیں ،پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اورجس روز پارلیمنٹ پر حملہ ہوا اسی دن عمران خان اورطاہر القادری پر مقدمہ درج کروایا تھا اب پولیس کا کام ہے کہ انہیں گرفتار کر کے پیش کرے ۔انہوںنے جمشید دستی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی کی درخواست آئی تو ان کے پروڈکشن آرڈ جاری کیے ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے سندھ کا پانی بند کرنے کی کوشش کی جو صوبوں میں کشیدگی کا باعث بن سکتا تھا ۔

انہوںنے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو ایسے شکست ہوگی اس کا اندازہ نہیں تھا ،ہمیں پاکستان کی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں پر یقین رکھنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ نجم سیٹھی پر آوازیں کسنا اچھی روایت نہیں ۔انہوںنے کہاکہ قومی ٹیم کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں جشن بھارت کیلئے نوشہ دیوارہے اورکشمیر میں ہونے والی آتش بازی ظاہرکرتی ہے کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق ک خلاف ورزیوں سے تحریک آزادی دبائی نہیں جاسکتی اور و ہ دن دو رنہیں جب کشمیریوں کو آزادی نصیب ہوگی ۔